رائے ونڈ: ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی رائیونڈ ملک غلام حسین کھوکھر کے دفتر آمد
لاہور / رائےونڈ (محمد کاشف)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم این اے اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنفی مساوات کی چئیر پرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی رائیونڈ نامزد امیدوار چیئرمین ملک غلام حسین کھوکھر کے دفتر آمد ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چیرمین ملک غلام حسین کھوکھر کی طبیعت کے بارے میں خیریت دریافت کی اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پارٹی کی پنجاب میں فعالیت بارے بھی غلام حسین کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا انہوں نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے اور اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کے بارے بھی مشاورت کی جبکہ اس ملاقات میں چیرمین ملک غلام حسین کھوکھر نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اگر لاہور میں اپنا زیادہ وقت گزاریں تو پارٹی زندہ اور کارکنوں میں نئی روح پیدا ہو گی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے غلام حسین کی صحت مند زندگی گزارنے کی دعائیں دیں ملاقات میں بیگم غلام حسین بھائی نزیر حسین اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے