کرائمز

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لوٹ لیا گیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں اختر سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں نیاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں ناصر سے1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں منصور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں عرفان سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاؤن اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز، سبزہ زار اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button