کرائمز

مرحوم صحافیوں کی خدمات نوجوان قلمکاروں کیلئے اثاثہ ہیں۔ملک غلام جیلانی

گڑھ مہاراجہ ( میاں احمد رمضان شیخ ) مرحوم صحافیوں کی خدمات نوجوان قلمکاروں کیلئے اثاثہ ہیں۔ملک غلام جیلانی، وائس چیئرمین پنجاب امن فورس، پریس کلب گڑھ مہاراجہ سے وابستہ یہ شخصیات رول ماڈل تھے۔شیخ امتیازرحمانی۔صحافیوں کواپنے درمیان اتفاق واتحادکو فروغ دینا چاہیے، غلام مصطفی،تفصیلات کےمطابق گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں ماضی کی صحافت کے دمکتے ستاروں، مرحوم صحافی چوہدری عبدالستار جٹ، نوید احمد مدنی، لعل خان، قلب علی سیال، عبدالوحید بھٹہ، تسلیم حسین شاہ مرحوم، کی یاد میں "تم یاد آتے ہو” کے عنوان سے سمینار منعقد کیا گیا جس میں ملک غلام جیلانی،وائس چیئرمین امن فورس بین المذاہب کمیٹی صوبہ پنجاب، شیخ امتیازاحمدرحمانی چیف میڈیا ایڈوائزر ایٹا پنجاب، رائے انصرصدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک، چوہدری عامر عبداللہ جٹ،صدرانجمن تاجران، عمران بھٹہ، جواد وسیم، غلام مصطفی کشمیری،صدر پریس کلب احمدپورسیال، و دیگر نے خطاب کیا، دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم صحافی بھائیوں کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی فلاح کیلئے وقف کی، تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نعتیہ کلام انصر خان بلوچ نے پیش کیا ،تقریب کے مہمان خصوصی معروف علمی شخصیت مسعود احمد یزدانی، سماجی شخصیت،سرپرست اقصٰی فاونڈیشن چوہدری ظفر اقبال باجوہ، حکیم شجاعت علی ٹیپو، شیخ محمد حسین، رانا محمد سلیم، محمدعمرفاروق، ملک عرفان حیدر، تنویر ہلچل، محمد زین نوید مدنی، چوہدری قاسم میو، چوہدری عبدالرزاق جٹ،چوہدر ی غلام مصطفی چیمہ،ملک ارشدوسیم، ملک حاجی محمد عارف جعفری، ضیغم رضا عاجزجنجیانہ سیال،صدر پریس کلب، مہر جوادخان سیال، سیف اللہ صدیقی، عرفان ہرپل، غلام شبیر میو، چوہدری زبیر میو، شیخ طلحہ، شاہد خلیل چوہدری، احمد رمضان، طیب عزیز، شبیہ الحسن، اقبال مولائی، شاہد عباس بھٹی، عبدالمعیز، و۔دیگر احباب نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر مرحومین کی کامل بخشش کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button