علاقائی خبریں

26ویں آئینی ترمیم سے قوم کو بروقت انصاف ملے گا ‘ انس محمود کھرکھر

لاہور /رائے ونڈ( پولیٹیکل اینڈ کرنٹ افئیرز / کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک انس محمود کھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم شہباز شریف، تمام قائدین، جمہوری اتحادی قوتوں، اتحادی جماعتوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے قوم کو بروقت انصاف ملے گا ،سیاست نہیں ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی گئی، پارلیمنٹ کو بالادستی اور خودمختاری کا حق دلایا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم منظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے،پارلیمان نے ملک میں آئینی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لیے تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نظریہ سہولت اور نظریہ ضرورت کی تلوار سے منتخب وزرائے اعظم کے مینڈیٹ اور منصب کا قتل کرنے والے کرداروں سے پاک ہوگی۔ رات کے اندھیرے میں جمہوریت اور منتخب حکومتوں پر شب خون مارنے والوں کے خلاف پہلی بار خود عدلیہ بطور ادارہ مضبوط ہوگی جس سے عدلیہ کی ساکھ بہتر اور تاریخ میں لگے داغ دھل سکیں گے۔ احسن افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ میرٹ پر قابل ججوں کی شفاف تعیناتی عدلیہ کی آزادی اور آئین کی حفاظت کی ضمانت بنے گی۔ عوام کی خوش حالی اور بلاتاخیر انصاف کی فراہمی کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button