شادی شدہ خاتون سمیت دو جواں سالہ لڑکیوں اغوا
ڈسکہ(نعیم مقصود)سرکل ڈسکہ میں مختلف واقعات میںملزمان نے شادی شدہ خاتون سمیت دو جواں سالہ لڑکیوں کو اغوا کر لیاتھانہ ستراہ کے علاقہ ویروالہ کے طارق محمود کی 17/18سالہ بیٹی (آ) گھر پر موجود تھی صبح دیکھا تو وہ بستر پر موجود نہ تھی پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ملزم ابوبکر ،محمد خالد ،ابو سفیان نے اغوا کیا ہے مغویہ ملزم ابوبکر کے مدرسہ میں پڑھتی تھی ،علی ٹائون موترہ کے محمد یونس کی شادی شدہ بیٹی(ف) بعمر18سال اپنے دو سالہ بیٹے کے ہمراہ اپنے میکے آئی ہو ئی تھی دو سالہ بیٹے کو گھر پر چھوڑ کر کام کے سلسلہ میں نکلی تاحال واپس نہ آئی ، تھانہ صدر کے علاقہ رام رائیاں کلاں کے محمد صفوان کی 16سالہ ہمشیرہ (ا) گھر سے چوکھر لینے گئی تا حال واپس نہ آئی پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے ملزمان چاند ،کامران نے دو نامعلو م ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔