کرائمز

چوک پر غیر قانونی اسٹینڈ قائم، رکشوں کی بھرمار

ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شجاع آباد کے مرکزی اور مصروف ترین مقام اللہ چوک میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ تھانہ سٹی کے سامنے رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں پر تجاوزات اور دکانداروں کی بے ضابطگیوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ چوک میں ہر وقت گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ہارنوں کا شور اور پیدل چلنے والوں کی مشکلات روز کا معمول بن چکی ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کے افسران اور عملہ دفتر تک محدود ہیں جبکہ چوک کے گردونواح میں کوئی مؤثر نگرانی نظر نہیں آتی۔ نتیجتاً بغیر کسی خوف کے رکشہ ڈرائیور سڑکوں کے بیچ میں کھڑے ہو کر سواریوں کا انتظار کرتے ہیں، جس سے ٹریفک جام مستقل مسئلہ بن گیا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ اسکول کے اوقات اور بازار کے رش کے دوران گھنٹوں گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔ رکشوں کی قطاروں کے باعث نہ صرف ٹریفک رُک جاتا ہے بلکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی اور ٹریفک پولیس کی خاموشی نے صورت حال مزید خراب کر دی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اللہ چوک اور اطراف سے تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔چوک میں مستقل ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے۔سڑکوں کی صفائی، مرمت اور نظم و ضبط کے لیے میونسپل کمیٹی فوری اقدامات کرے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو اللہ چوک شہر کے سب سے بڑے ٹریفک بحران کا مرکز بن جائے گا، جس سے شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button