کرائمز

رحیم یار خان ، کچہ ماچھکہ پولیس مقابلہ میں 04 ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او جاں بحق

لاہور /رحیم یار خان(ارسلان تیموری ) پنجاب پولیس کچہ کے علاقے میں خطرناک ڈاکوؤں کی سرکوبی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں جاری کاروائیوں کے دوران کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 04 خطرناک ڈاکو اپنے کیفر کردار کو پہنچ گئے ہیں، واقعہ میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل قیصر زخمی ہوا جبکہ فرض کی ادائیگی کے دوران ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ سب انسپکٹر محمد رمضان ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے 04 ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ہنی ٹریپ ک ذریعے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنانے کے لیے علاقہ میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 04 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک خود بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی۔ آئی جی پنجاب نے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائی پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button