کرائمز

معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش کر دیا

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اور ملزم حکیم شہزاد کی موجودہ اہلیہ دانیہ شاہ بھی عدالت میں سماعت کے دوران موجود تھیں۔ملتان ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے شجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تھا یوٹیوبر حکیم شہزاد نے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں افواہیں پھیلائیں حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے بھی نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں ملزم سے متنازعہ ویڈیو کی ریکوری اور شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ایف آئی اے کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کریمنل احسان صابر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا یاد رہے حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button