کرائمز
واپڈا ٹیم یرغمال،تشدد،نقدی لوٹ لی سرکاری گاڑی توڑڈالی
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)میپکو سب ڈویژن اربن لودھراں کی نو رُکنی ٹیم بستی شریں والا علاقہ تھانہ صدر لودھراں میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر گئ میپکو افسران کے مطابق زمیندار سے 13 لاکھ کے بقایا جات لینے تھے مگر جیسے ہی ٹیم انکے ڈیرے پر پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے واپڈا ٹیم کو یرغمال بنالیا اور تشدد کے بعد ان کی جیبوں سے نقدی لوٹ لی سرکاری گاڑی توڑ ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کیا تو عدالت میں فورآ ضمانت بھی ہوگئ اب وہ باقیدار یا ملزم واپڈا افسران کو سنگین نتائج کی د ھ م ک ی اں دے رہا ہے جبکہ یہ سرکاری موقف ہے اس پر ملزم پارٹی سے تاحال مؤقف نہیں ملا۔