اوکاڑہ پولیس کی کارروائی ، 7 ڈاکو گرفتار 70 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری)اوکاڑہ پولیس کی 3 مختلف مقامات بڑی کاروائیاں۔پولیس نے 7 ڈاکو گرفتار کر لئے۔پولیس نے 70 لاکھ کے قریب مسروقہ مال برامد کر لیا ۔پولیس زرائع کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویثرن نے مئی 2024 میں 45 لاکھ روپے مالیت کی کار جو ملزمان امیر حمزہ۔اور حسنین اسلحہ کے زور پر یوسف عمران سے چھین کر لے گئے تھے برامد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جب کہ پولیس تھانہ صدر رینالہ نے ابراری ڈکیت گینگ سرغنہ ابرار عرف ابراری اور اس کے 2 ساتھیوں وسیم اور علی حیدر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ روپے مالیت کے 4 لوڈر رکشے۔اور 4 موٹر سائیکلیں برامد کر لی گئیں۔پولیس تھانہ منڈی احمد اباد نے قربانی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے سرغنہ قربان عرف قربانی اور اس کے ساتھی نعمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے نقدی اور 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں برامد کر لیں ۔ پولیس نے گرفتار ڈاکووں سے تفشیش شروع کردی ہے۔مزی مال مسروقہ برامد ہونے کی توقع ہے #