علاقائی خبریں

حضرت بابا بہار شاہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری

راۓونڈ(صلاح الدین نور) عرس کی تقریبات میں مریدین اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے دربار شریف پر بڑی تعداد میں حاضری دینے کے لیے آ رہے ہیں میلہ دربار حضرت بابا بہار شاہ سرکار کے موقع پر محفل سماع میں حاجی لیاقت علی جمبریا چوہدری افتخار الحسن راجہ سابقہ چیرمین میلہ کمیٹی اور ساجد لیاقت منا پرنس چیئرمین عوامی خدمت یوتھ گروپ کی اپنے دوستوں کے ھمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت افتخار الحسن راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حضرت بابا بہار شاہ ایک عظیم بزرگ اور صوفی گزرے ہیں ان کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اس عرس میں انے والوں کو خوش امدید کہتا ہوں کیونکہ رائیونڈ کا یہ میلہ بچوں اور نوجوانوں اور فیملیوں کے لیے تفریح کا موقع بھی فراہم کرتا ہے میں نے ہمیشہ اس عرس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ادھر لکی رانی سرکس دھوم سرکس کو اجازات دلوائی تاکہ لوگ انجواۓ کر سکے ساجد لیاقت منا پرنس نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے عظیم بزرگ گزرے ہیں ہم محفل میلاد مصطفی اور محفل سماع کا ہر سال پروگرام کرواتے ہیں زندہ دل لوگ ہمیشہ اپنے عظیم ہستیوں کو ان کے عرس پر یاد رکھتی ہیں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں میلہ بابا بہار شاہ میں آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو دل کی عطا گہرائیوں سے خوش امدید کہتے ہیں رائیونڈ نے ہمیشہ اپنے مہمانوں کو دل سے خوش امدید کہا اس موقع پر لنگر کا بھی وسیح انتظام ہوتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button