کرائمز

بہاولنگر: صدر سرکل میں چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس بے بس

بہاولنگر (سید شہوارحسین) صدر سرکل بہاولنگر میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے چوری کی پہلی واردات میں اڈا گجیانی پر نا معلوم ملزمان دکان کی چھت میں نقب لگا کر 41 ہزار 5 سو روپے نقدی اور کریانہ کا سامان چوری کر کے لے گئے اور دوسری واردات میں علاقہ موسی بھوتہ میں فرنیچر کی دکان میں نقب لگا کر سامان چوری کر لیا جبکہ تیسری واردات میں چک بالا آرائیں میں نا معلوم ملزمان محمد رشید کے جانور چوری کر کے رفو چکر ہو گئے اسی طرح مبارک گیٹ سے چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر نقدی اور ادویات چوری کر کے رفو چکر ہو گئے، دوسری جانب پولیس چوروں کے آگے ہے بس دیکھائی دے رہی ہے جس وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن ڈی پی او بہاول نگر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button