ڈسکہ و گردو نواح میں گیس پائپ لائنوں میں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے لگا
ڈسکہ(نعیم مقصود)ڈسکہ و گردو نواح میں گیس پائپ لائنوں میں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے لگا جس کی وجہ سے شہر یوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا جبکہ اکثر علاقوں میں تو گیس بالکل ہی نہیں آ رہی۔ تفصیلات کے سطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ڈسکہ شہر کے اکثر علاقوںاور خاص طور پر نشیبی علاقوں میں گیس پائپ ائٹوں میں پانی داخل ہو چکا ہے جس کے باعث گیس نہیں آرہی۔افشاں روڈ ،ڈسکہ کلاں ،گلہ تیلیانوالہ،عوامی روڈ کے شہریوں نے گیس کے پائپ لائنوں میں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے کی شکایات کی ہیں۔کیونکہ شہر میں گزشتہ کئی سالوں سے بچھائی جانے والی گیس کی پائپ لائنیں بوسیدہ اور پرانی ہو چکی ہیں جس کیوجہ سے بارش کا پانی ان لائنوں میں داخل ہو گیا ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کر دیئے ہیں جن علاقوں میں پائپ رہ گے ہیں وہ بھی تبدیل کر دیئے جائیں گے۔