کرائمز
ٹی وی بوسٹرکے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ
شجاع آباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے نواحی علاقہ شاہ پور ابھہ نزد ٹی وی بوسٹرکے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقہ شاہ پور ابھہ نزد ٹی وی بوسٹر کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں 20 سالہ محمد حسنین ولد ظفر حسین شدید زخمی ہوگیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کنٹرول روم کی ہدایت پر زخمی کو این ایچ ایم فیز ٹو منتقل کردیا