ملتان ریجن میں کانسٹیبلان کے پرموشن لسٹ اے کے امتحان کا انعقاد
شجاع آباد(کرائم رپورٹر )شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں کانسٹیبلان کے پرموشن لسٹ اے کے امتحان کا انعقاد ڈگری کالج شاہ رکن عالم میں کیا گیا۔پرموشن لسٹ اے کا امتحان میرٹ پرکیا گیا ایس پی سلیم خان نیازی کسی کی حق تلفی نہیں کیگی اہل کانسٹیبلان کو ہی ترقی دی گی ایس پی سلیم خان نیازی پٹرولنگ ملتان ریجن تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب راوعبدلکریم اور ڈی آئی جی پنجاب ڈاکٹر اطہر وحیدکی ہدایت پرملتان ریجن میں پرموشن لسٹ اے امتحان کا انعقاد کیا گیاسلیم خان نیازی سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن چیئرمین امتحانی بورڈ!جبکہ ممبران میں ڈی ایس پی امجد حسین خان،ڈی ایس پی راناتنویر سرور،اورڈی ایس پی امتیاز احمد شامل تھے لسٹ اے کے امتحان میں 93 اسامیوں پر 49 امیدوار کنسٹیبل شریک ہوئے 70 کانسٹیبل کے لیے اور 23 اسامیاں ڈرائیور کے لیے مختص تھیں ڈرائیور کوئی بھی لسٹ اے کے لیے کامیاب نہ ہو سکا جبکہ 04 لیڈی کانسٹیبل اور 18 کانسٹیبلان لسٹ اے میں کامیاب ہوسکے اس موقع پر سلیم خان نیازی سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے کہا بہترین ڈرل اور پیشہ وارنہ مہارت کے حامل کانسٹیبلان کا لسٹ اے میں اندراج کیا جائے گا ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ پرموشن لسٹ اے کا امتحان انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوا تحریری امتحان پاس کرنے والے ملازمین کو انٹرویو اور پریڈٹیسٹ کے لیے بلوایا گیا اوراہل اور معیار پر پورا اترنے والے کانسٹیبلان کو ہی پرموشن دی گئی اور نہ ہی کسی کی حق تلفی کی گئی۔