کرائمز
ضلع کورنگی لوٹ مار اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ دو ملزمان گرفتار
کراچی:(رپورٹ شفقت خان) کورنگی عوامی کالونی پولیس کی دوران پیٹرولنگ کارروائی لوٹ مار اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ دو ملزمان گرفتار پولیس گرفتار ملزمان سے اسلحہ دو پستول ایک چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا گیا پولیس حکام کے مطابق عادی جرائم پیشہ ملزمان پر اسلحے اور پولیس پر فائرنگ کے 5 مقدمات درج نکلے ہیں گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اور جنار علی کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان شاہ لطیف قائد آباد سکھن اور اے سیکشن سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔