علاقائی خبریں
گڑھا موڑ ، واٹر سپلائی منصوبہ تکمیل کے قریب ، شہریوں کا خراج تحسین
گڑھاموڑ (رشید بھٹی )گڑھاموڑ میں 1 کروڑ 79 لاکھ روپے کےواٹر سپلائی منصوبے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا شہریوں کی چیئرمین واٹر یوزر کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ میں واٹر سپلائی سکیم منصوبے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے چیئرمین واٹر یوزر خالد محمود رحمانی کی کاوش اور محکمہ شاہرات کی جانب سے 1 کروڑ 79 لاکھ روپے کا 9 ہزار 8 سو فٹ واٹر سپلائی منصوبہ مین لائن ظہیراباد شہید سے گڑھا موڑ تک آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے واٹر سپلائی لائن کو بچھانے کے لیے مزدوروں اور مشینری کی مدد سے مزید 6 دن لگیں گے چیرمین واٹر یوزر کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے