علاقائی خبریں

جلال پورپیروالا میں بھی 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے شاندار ریلی کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
ملک بھر کی طرح جلال پورپیروالا میں بھی 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے عہدایداروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے ریلی میں علاقے کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی پرانی چونگی خان بیلہ سے شروع ہو کر چوک فوارہ تک گئی
تفصیلات کے مطابق
ملک کے دیگر شہروں کی طرح جلالپورپیروالا میں بھی 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور سماجی راہنما محمد سرفراز گجر اور سابق پیٹی آفیسر مختار احمد بھٹی نے کی ریلی میں علاقے کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے قومی جوش و جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یومِ تکبیر کی اہمیت اور پاکستان کی ایٹمی طاقت پر فخر کا اظہار کیا گیا۔ فضا ملی نغموں سے گونجتی رہی اور شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کرتے رہے۔مقررین نے اپنے خطابات میں یومِ تکبیر کو پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور ناقابل تسخیر ایٹمی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے ایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں قومی اتحاد، خودداری اور قائدین کی مدبرانہ قیادت کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں عوام اور قیادت نے یکساں کردار ادا کیا۔ریلی پرانی چونگی خان بیلہ سے شروع ہوکر چوک فوارہ تک گئی ریلی کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button