کرائمز
نشہ آور شے سونگھا کر نوجوان کو لاکھوں رو پے نقدی سے محروم کر دیا گیا
ڈسکہ(نعیم مقصود)نوسر باز نے نشہ آر شے سونگھا کر نوجوان کو لاکھوں رو پے نقدی سے محروم کر دیا جاوید اقبال بنک روڈ سے رقم نکلوا کر باہر نکلااور الشفاء ہسپتال کے پاس پہنچا تو ایک نو سرباز نامعلوم شخص اس کے پاس آیا اور کہا تمہاری کالر پر کیڑا ہے کیڑا اتارنے کے بہانے نوسرباز نے اسے نشہ آور شے سونگھا کر اس کی جیب سے 4لاکھ70ہزار روپے نقدی نکال کر فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔