اوکاڑہ : ریسکیورز کا پاکستان کے یوم آزادی تقریبات میں بھرپور شرکت
اوکاڑہ (مجاہد محمود چوہدری ) ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے ریسکیورز کا پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں بھرپور قومی جوش و جذبہ سے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشاماوکاڑہ: یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں ریسکیو کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ اس کے علاوہ سنٹرل اسٹیشن اور تحصیل اسٹیشنوں پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں افسران، ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کے حوالہ سے آزای کیک بھی کاٹے گئے اور پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور قوم کی خدمت میں پورے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کریں گے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو۔ ریسکیو گرین مہم اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں 2 ہزار کے قریب پودے بھی لگائے