علاقائی خبریں

واربرٹن پریس کلب رجسٹرڈ میں جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

واربرٹن(حکیم مدثر احمد ) واربرٹن پریس کلب رجسٹرڈ میں جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پریس کلب عہدیدران اور ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی واربرٹن پریس کلب رجسٹرڈ میں ہونے والی پروقار تقریب میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن چودھری محسن اقبال بگڑ،میونسپل کمیٹی واربرٹن کے انفورسمنٹ انسپکٹر حافظ ثاقب،ایس ایچ او تھانہ واربرٹن و دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب طلحہٰ اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام لازوال قربانیوں کی داستان ہے آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر وطن عزیز حاصل کیا،قیام پاکستان مسلمانان برصغیر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جہدوجہد کا ثمر ہے آج ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے مالا مال کیا بدقسمتی سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے جس کیلئے جدوجہد کی گی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button