میونسپل کمیٹی کمالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب، پولیس دستے کی سلامی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ میونسپل کمیٹی کمالیہ میں پرچم کشائی کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ڈی ایس پی سندس اسحاق کے ہمراہ پرچم کشائی کی ، پولیس کے دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی . جس میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر ، ڈی ایس پی کمالیہ سندس اسحاق ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق ،میونسپل آفیسر فنانس حافظ مسعود جیلانی ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر اعجاز ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یاور علی خواجہ سردار راحیل انور، سابق چیئرمین بلدیہ رائے ضیاء اللہ خان ، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز عمر نواز سمیت سماجی و سیاسی شخصیات ، میڈیا نمایندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. قومی ترانہ بجایا گیا اور پرچم کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد میونسپل ہال میں ملی نغمے چلاے گیے.میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودے لگاے گیے. میونسپل کمیٹی ہال میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی. تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی روحوں کو ابدی راحت اور سکون پہنچانے کے لیے اپنی آنے والی نسلوں کی دنیا اور آخرت سنوارنے کے لیے پاکستان کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے لیے دن رات محنت کریں اور قائد اعظم محمد علی نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں کامیاب ریاست بنائیں. اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کریں کہ بحیثیت قوم ملکی ترقی کے لیے کام کریں اور اخوت اوربھائی چارے کو عام کریں ۔ ہماری پہچان ایک مسلمان اور پاکستانی کی ہونی چاہیے یہی یوم آزادی کا ہم سب کے لیے پیغام ہے