لین دین تنازع ، اندھا دھند فائرنگ ، دو کزن زخمی ، ہسپتال منتقل
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)لین دین کے تنازع پر چار بھائیوں سمیت چھ افرادنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دوکزنوں کو شدید زخمی کردیا،پولیس نے دوملزمان کو حراست میں لے لیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں قادیاں کے رہائشی شوکت اور رفاقت میں لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہواتوملزمان نے اس کی موٹرسائیکل چھین کر اپنے پاس رکھ لی جس پر انہوں نے تھانے میں درخواست دیدی اسی روز رات کو گاؤں کے نمبردار کے کہنے پر وہ اپنی موٹرسائیکل لینے کے لئے گیا تو ملزمان رفاقت،نزاکت،صداقت،راشد،احتشام اور فہد اپنے دیگر دس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تھڑا مارے کھڑے تھے جونہی اس نے اپنی موٹرسائیکل لینی چاہی تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے اس کو زدوکوب کرنا شروع کردیا اس دوران شوکت کا بیٹا نصیر اور بھتیجا نبیل احمد اس کو بچانے کے لئے آئے تو ملزمان نے دونوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،جن کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے ایک مضروب نبیل احمد کو گوجرانوالہ ریفرکردیاگیاجبکہ تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رفاقت اور صداقت کو حراست میں لے کر ان کے خلاف شوکت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔