کرائمز

چونیاں :قحبہ خانے ، فاحشہ عورتوں کی بھر مار ، بلیک میلنگ ، جھوٹے مقدمے عروج پر

چونیاں (محمدشہزادمغل) تحصیل چونیاں میں قحبہ خانے چلانے والی فاحشہ عورتوں کے خلاف کارروائی کی جائے شرفاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں آر پی او شیخو پورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد اور تحصیل،چونیاں کے اکثر مقامات پر فاحشہ عورتوں نے اپنے گھروں اور کرائے کے مکانوں میں فحاشی کے اڈے کھول رکھے ہیں جہاں پر چوبیس گھنٹے نوجوانوں کا آنا جانا رہتا ہے اور بلا خوف و خطر زنا جیسے عظیم گناہ کا ارتکاب کیا جاتا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس کی بعض کالی بھیڑیں۔ کچھ صحافی اور بااثر افراد بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں بعض خواتین پری پلان زنا کروا کر بعد میں بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرتی ہیں اوربعض اوقات اپنے مخالفین کو پھنسانے کے لیے ان فاحشہ عورتوں کا سہارا بھی لیتے ہیں گزشتہ دنوں ایک سابق کونسلر کے خلاف بھی ایسی بھونڈی حرکت کی گئی مقامی شہریوں نے آر بی او شیخو پورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button