کرائمز
ماں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے ٹریول ایجنسی مالک کیخلاف مقدمہ درج
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ویزہ نہ لگنے پر رقم واپس مانگنے پر ماں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے ٹریول ایجنسی مالک کیخلاف مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے طیب سہیل نے غلہ منڈی میں ٹریول ایجنسی بنارکھی ہے جہاں چند ماہ قبل پاک ٹاؤن کی زنیرہ نے بیرون ملک جانے کیلئے اسے تیس لاکھ روپے دیئے مگر وہ ویزہ نہ لگوا سکا جس پر گذشتہ روز زنیرہ اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ طیب سہیل کی ٹریول ایجنسی پر اپنی رقم واپس لینے آئی جہاں پر ان کی تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے تینوں ماں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھا اطلاع ملنے پرسٹی پولیس نے انہیں بازیاب کرواکر زنیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔