کرائمز

منشیات مقدمے میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری

چکوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر مختار گوندل نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم آصف علی کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چکوال پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر شاہ حسین ٹاؤن کے رہائشی آصف علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا،پولیس نے ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان سیشن عدالت میں پیش کیا۔مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر مختار گوندل نے کی،دوران سماعت ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ قاضی جواد مبین اور ایڈووکیٹ تجمل حسین جعفری نے نہایت مؤثر،مدلل اور مضبوط قانونی دلائل پیش کیے جن کی روشنی میں عدالت کے روبرو استغاثہ کا مؤقف کمزور ثابت ہوا۔سماعت کے دوران پولیس اپنی پیش کردہ کہانی اور برآمدگی کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہی۔فاضل عدالت نے ریکارڈ،شہادتوں اور وکلاء کے دلائل کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ جرم ثابت نہیں ہو سکا۔عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم آصف علی کو باعزت بری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button