کرائمز

گوجرخان :موٹرسائیکل چوری کی تین الگ الگ وارداتیں، شہری لٹتے رہے

گوجرخان (عمرآزادبٹ)پولیس سرکل گوجرخان، موٹرسائیکل چوری کی تین الگ الگ وارداتیں، نامعلوم چور تین موٹرسائیکل لے اڑے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہیں تفصیلات کے مطابق محمد ظہیر سکنہ ڈونگی ڈیم نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ اس نے اپنا موٹرسائیکل مین بازار گوجرخان کے سامنے جی ٹی روڈ پر کھڑا کیا دس منٹ کے بعد واپس آکر دیکھا توموٹرسائیکل موجود نہ تھا جسے کسی نے چرالیا ہے ادھر محمد کامران سکنہ ڈھوک گوندل نے پولیس تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس نے اپنا موٹرسائیکل حیاتسرروڈ پرکھڑا کیا واپس آکر دیکھا تو موٹرسائیکل موجود نہ تھا جسے کسی نے چوری کر لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button