چونیاں روڈ پر پولیس مقابلہ زخمی حالت میں ایک ڈاکو گرفتار
`اوکاڑہ(مزمل جوئیہ)تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے شمس کے چونیاں روڈ پر پولیس مقابلہ زخمی حالت میں ایک ڈاکو گرفتار ابتدائی تفتیش میں خطرناک زخمی ڈاکو کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی جو کہ راہزنی اور ڈکیتی جیسے 10 سنگین جرائم میں ملوث نکلا تفصیلات کے مطابق چار مسلح ڈاکووں نے شہری سرفراز سے سہتی قبرستان کے قریب سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم اور انکی ٹیم نے رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکووں کا بہادری سے تعاقب کیا چونیاں روڈ کے نزدیک ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاخطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جسکے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی رقم اور اسلحہ برآمد جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا