علاقائی خبریں

خالد مجید کی صدارت میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

جدہ سعودی عرب روزمامہ کماس (کاشف مہر سے)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی صدارت میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصلیٹ کے افسران۔ آو آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب کھوکھر- میڈیا نمائندگان۔ اور پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد نے بھر پور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض پریس قونصلر چوہدری عرفان نے ادا کئے اس موقع پر وزراعظم اور صدر پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاک فوج کی شاندار خدمات اور شہداء کی قربانیوں پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ سکول کے بچوں نے یوم دفاع پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔ عامل عثمانی نے سید علی گیلانی کے کارناموں پر روشنی ڈالی قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے جب بڑے دشمن کے ساتھ ہماری پاک افواج نے بے شمار قربانیاں دے کر دنیا کو حیران کر دیا اس وقت ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے قوم ایسا اتحاد پیدا کرے جو 65 کی جنگ میں کیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسلہ کشمیر کو حل ہونا چاہئے تاکہ خطہ میں امن قائم ہو۔ آخر پر شہداء کے لئے لئے دعا کرائی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button