کرائمز

غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی، امیر عباس سیال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی، محمد اکرم بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب اور ضلعی محکموں کے سربراہان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔محکمہ بلڈنگ کے افسران نے ضلع کے 26 ہیلتھ مراکز کی ریویمپنگ کے جاری کام کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ سکولوں کو ماڈل بنانے پر کام جاری ہے۔ سکولوں میں تدریسی امور ، رومزکی صفائی،کمروں اور چاردیواری کی مرمت اور وائٹ واش سمیت داخلہ مہم میں بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بڑھانے کے حوالہ سے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ سی او ایجوکیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ خستہ حالی کا شکار سکولوں کی بلڈنگ کی اپگریڈیشن کیلئے اعلیٰ حکام کو کو کیس بھیجا گیا ہے۔ محکمہ ہائی وے کے افسران کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.اور روڈ سیکٹرکی سکیموں پر جاری کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ محکمہ بلڈنگ کے افسران نے منڈی شاہ جیونہ میں ریسکیو 1122کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ بارے بھی آگاہ کیا۔ محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی اور کارڈک ایمرجنسی کے لئے فنڈز جاری کروانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گڈ گورننس اور شفافیت کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button