سود کی لعنت کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مولانا تنویر احمد
لاہور /رائےونڈ (بیورورپورٹ )چونکہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اس لیے اسلامی فلاحی معاشرے کے لئے مسجد و مدرسے اور معاشرتی فلاح بہت ضرور ہے حکومت مسجدوں اور مدرسوں کو خصوصی اہمیت و ترجیح دے اور انہیں بجلی، گیس اور پانی کے بلوں سے مستثنی قرار دے اہنے ایک بیان میں مولانا تنویر احمد نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو بیرونی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے اور عوام غربت، بھوک و افلاس سے پریشان ہیں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خدا کے لیے حکمران ملک و قوم کی تقدیر سے نہ کھلیں اور عوام کو زندہ رہنے کا حق دیں عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں انہوں نے سود کی لعنت کے فوری خاتمے اور ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔