ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر ہمیں پاک فوج پہ فخر ہے،پروفیسر جاوید اختر
اوکاڑہ (مجاہد محمود چوہدری ) یونیورسٹی میں یوم دفاع کی تقریبات، افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر ہمیں پاک فوج پہ فخر ہے، وی سی پروفیسر جاوید اخترہمیں ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کو رد کرنا چاہیے، پرو وی سی پروفیسر واجداوکاڑہ یونیورسٹی کےڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز نے یوم دفاع کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں سیمینار، ملی نغموں اور تقریر کے مقابلہ جات، قومی ترانہ ، شجر کاری اور افواج پاکستان کے کارناموں کے حوالے سے ڈاکومینٹری کی نمائش شامل تھے۔ ان تقریبات کا اہتمام ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریبات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کی۔ یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پہ فخر ہے کہ انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ہمیں اپنے ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف ہونے والے ہر طرح کے پروپیگنڈا کی بیخ کنی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا مورال ملک کے دفاع اور ترقی کےلیے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہنا ہے اور محنت کر کے اس قوم کو عظیم تر بنانا ہے۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر انجم طاہرہ اور صادق امین شامل تھے۔ انہوں نے افواج پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی۔ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے تقریب میں ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جن میں 1965 کی پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کے کارناموں اور کامیابیوں کو واضع کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پہ پروفیسر واجد نے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کے ہمراہ کیمپس میں شجر کاری بھی کی۔