انٹرنیشنل لٹرسی ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال جہلم میں تقریب کا انعقاد
جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار ) انٹرنیشنل لٹرسی ڈے جو ضلع کونسل ہال جہلم میں انعقاد ہوا فخر جہلم ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا کو ڈپٹی کمشنر جہلم نے اعلی خدمات سرانجام دینے پر شیلڈ دی مزکورہ شخصیت اپنی فیملی کےتعاون سے ہر وقت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں خصوصی طور پر ایسے بچے جو بوجہ مالی پریشانی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ان کے جملہ اخراجات برداشت کرتے ہیں ان طلباء کو یونیفارم نیز بکس مہیا کرنا چوہدری صاحب کا وطیرہ ہے سینیئر ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کی خوبی ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی اشیاء ان طلباء کو مہیا کرتے ہیں جو اس کے حقدار ہوتے ہیں شاندار خدمات سر انجام دینے پر ضلع جہلم کےمتعدد ڈپٹی کمشنرز صاحبان نے ان کی خدمات کا اعتراف کر کے ان کو شیلڈ دی ہے ضلع جہلم کے جملہ سیاسی سماجی تعلیمی زعماء چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کو اپنی طرف سے دلی مبارکباد دیتے ہیں ۔۔۔