اوکاڑہ 20 افراد اسلحہ کے زور پر دو سگی بہنوں کو اغواء کر کے لے گئے
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ 20 افراد اسلحہ کے زور پر دو سگی بہنوں کو اغواء کر کے لے گئے۔لڑکیوں کی ماں کو مزاحمت کرنے پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں پرانا بھڈال میں ظلم کی انتہا 20 مسلح افراد نے محنت کش مرسلین کے گھر پر رات کے اندھیرے میں ہلہ بول دیا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے 2 سگی بہنوں (س) اور ( ص)کو اغوا کر لیا مزاحمت پر لڑکیوں کی ماں جیجاں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرکے دونوں لڑکیوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاھور منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی جان بچانے کے لئے آس کی ٹانگ کاٹ دی گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا اعجاز احمد بھٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ضروری کاروائی کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1503/24درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور لڑکیوں کی بازیابی کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں اہل علاقہ نے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے لڑکیوں کی بازیابی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔