حسن ابدال :اسٹریٹ اسنیچرگرفتار ، موٹرسائیکلز ، موبائلز برآمد
حسن ابدال (محمد عرفان سے)حسن ابدال تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل اور موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکل و موبائل فونز برآمد، تفصیلات کے مطابق ارسلان علی ولد ارشد علی ساکن منوں نگر تحصیل حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درخواست دی کہ KFC واہ گارڈن میں کام کرتا ہوں۔ میں نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا جو تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ گھر کے باہر نہ تھا کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے جبکہ نعمان صدیق ولد نصراللہ ساکن محلہ اندرون حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درخواست دی کہ ایک نامعلوم شخص میرے گھر میں داخل ہوا میری والدہ کا موبائل فون اور میری ہمشیرہ کا موبائل فون اور ہمشیرہ کا پرس جس میں رقم مبلغ 50000 روپے تھے نا معلوم چور چوری کر کے لے گیا۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمات درج کر کے موٹر سائیکل اور موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم رضا علی ولد مسعود سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکل و موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔