کرائمز
شاہین فورس اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے متحرک
کراچی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں شاہین فورس اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے متحرک ہے نمائندہ کرائمز پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر شاہین فورس کو ضلعی سطح پر سینٹرلائز کرکے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے متحرک کیا گیا ہے پیٹرولنگ پولیس موبائلز کی بانسبت موٹرسائیکلز سوار جوان بہتر انداز سے ملزمان کا تعاقب کرکے تنگ گلیوں میں بھی کاروائیاں کرسکتے ہیں شاہین فورس کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی سطح پر انچارج بھی مقرر کیا گیا ہے، جو ان کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے شاہین فورس کو سینٹرلائز کرنے کا مقصد عوام الناس کو بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کرنا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔