کرائمز
منصور امان کا تھانہ جھال سیال میں کھلی کچہری کا انعقاد
وہاڑی (مرید حسین باجوہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کا تھانہ جھال سیال میں کھلی کچہری کا انعقاد ،ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے، کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں،ضلع وہاڑی میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،آپ لوگوں کے تعاون سے علاقے کو جرائم سے پاک کریں گے،شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی