بااثر سیاسی شخصیات کی آشیرباد ،چولستان میں بھی کچے کے ڈاکووں کا راج
احمدپورشرقیہ (شفیق عطاری ) سفارشات کا اثر یا نوٹوں کی چمک مقامی پولیس تھانہ ڈیراور نے کچے کے ڈاکووں کے اگے گھٹنے ٹیک دیے چولستان میں بھی کچے کے ڈاکوؤں کا راج بااثر سیاسی شخصیات کی آشیرباد عبدالمجید نے صحافیوں کو بتایا کہ میں چولستان تحصیل یزمان میں رہتا ہوں أج سے 5 ماہ قبل کچے کے ڈکیت شرابیں پی کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر میں اسحلہ لہراتے ہوے داخل ہوے جس میں محمد عرفان۔ عبدالرحمن، نیکل، قائم، نبی، اور قدیر نے میری بیٹی اور نواسی کو زبردستی تشدد کر کے اسلحہ کے زور پر انکے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر کے اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے جس کی میں نے ایف ائی ار درج کرائی مگر کاروائی نہ ہوئی اور اب مجھے بھی مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کے تمہارے معصوم بچوں کو اغواء کر لیں گے ائی جی پنجاب عثمان انور جوڈیشل ڈی ائی جی جنوبی پنجاب ار پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان سے اپنی بیٹی اور نواسی کی بازیاب کرانے کی اپیل کرتا ہوں اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتےہیں اور فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر فوری کاروائی نہ کی گی تو چولستان بھی کچہ کا علاقہ بن جائے گا