اوکاڑہ بے قابو دودھ گاڑی کی کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جان بحق
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ بے قابو دودھ گاڑی کی کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر۔ایک خاتون جاں بحق۔2 بچیوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چک نبر 20/2L روڈ نزد رینالہ بائی پاس پر ایک دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک کار نمبریLEEE-4817 اور موٹرسائیکل نمبری AVY-9657 کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میںایک 56 سالہ خاتون حمیداں بی بی زوجہ محمد رقیق سکنہ ساہیوال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔جب کہ ایک 3 ماہ کی بچی دعا فاطمہ۔ 8سالہ بچی زینب اور58 سالہ محمد رفیق ۔25 سالہ فضیلہ شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نےامدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکڑز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر نے لگے ہیں#