علاقائی خبریں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کا پارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ

چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاست دانوں نے ملکی مفاد میں ملک بھر میں نفرت بھر دی ہے۔، ذاتی مفاد کے لئے ملک کی ساکھ اور بقاء کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی کا پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں چوک سرورشہید پریس کانفرنس، تفصیل کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر عمران لیاقت بھٹی نے پاکستان مرکز ی مسلم لیگ کی رکنیت سازی کی مہم کے لئے چوک سرورشہید پہنچے۔اور رکنیت سازی مہم کا افتتا ح کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی یکم اکتوبر سے پورے پاکستان میں رکنیت سازی مہم کا آغا ز کیا گیا ہے۔ اور رکنیت سازی بلکہ تحصیل و ضلع اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم نو کی جارہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے پارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے اور اسکی ذمہ دار سیاسی پارٹیا ں ہیں جو حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں دونوں نے برداشت کو ختم کردیا ہے۔ اور ملک بھرمیں نفرت کو فروغ دیا ہے۔ اور خدانخواستہ ملک کو توڑنے تک کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ملک میں انتشار، لڑائی جھگڑے کی سیاست ہے سیاسی پارٹیا ں ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں، کوئی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہے،پاکستان میں غیر ملکی سربراہان آرہے ہیں اور لیکن ایک پارٹی اس موقع پر بھی احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے یہ بہت خطرناک صورت حال ہے۔اس خطرے کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ میدان میں آئی ہے ہم خدمت کی سیاست کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ملک بھر میں پارٹی کو فعال کیا جارہا ہے۔ ہم ملک بھر میں خدمت، رواداری کی سیاست کو فروغ دیں گے ہم پاکستان میں امن اور خوشحالی لائیں گے۔ ہم عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں اور ہماری پارٹی کو جوائن کریں اور پاکستان میں سیاسی انقلاب برپا کریں گے۔چوک سرورشہید میں تنظیم سازی کردی گئی۔ اس موقع پر ضلع کوٹ اد وکے ضلعی عہدیداران صدر چوہدری محمد انیس، نائب صدر قاری محمد افضل، چوہدری محمد وسیم افضل آرائیں، جنرل سیکریٹری حافظ محمد شاہد منیر، جوائنٹ سیکریٹری شہزاد احمدشاد،فنانس سیکریٹری چوہدری محمد رضوان، میڈیا سیکریٹری عبداللہ معاذ، صدر مسلم لیگ یوتھ محمد اعجاز حنیف،صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ حمزہ عابد باجوہ، صدر مسلم لیگ ویمن ام عبداللہ، صدر مسلم ٹیچرز فورم محمد عارف،تحصیل صدر چوک سرورشہید د اویس انور اولکھ بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button