سرکاری ریٹ پر اشیا خردو نوش کی فراہمی یقینی بنائیں :احمد صہیب
خوشاب ( ملک شیرافضل ٹوانہ سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نےتمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادپرانسپکشنز کی تعداد بڑھائیں۔ روٹی ونان ،کریانہ آئٹمز،فوڈ اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے پر فوکس کیا جائے اور دوکانوں،ریڑھیوں پرنرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہیےاس ضمن میں اوورچاجنگ میں ملوث عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی سی (جی) نے تمام پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکنزم پرکمربستہ ہے اور مہنگائی مافیا کا صفایا ہی مشن ہے جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم عمل رہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن،ڈی او انڈسٹریز سمیت پرائس مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔