شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکاسلسلہ جاری
لودھراں(اعجاز انصاری)16 اکتوبر کو پولیس کے شہید ہونے والے جوان کانسٹیبل عرفان بخاری شہید کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی شہادت کے دن شہید کانسٹیبل عرفان بخاری کی قبر پر پولیس کی طرف سے سلامی دی گئی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ندیم افضال نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی سلامی کے موقع پر ضلعی پولیس کے افسران اور شہداء کی فیملیز بھی موجود تھی شہید کی فیملی کو پولیس کی طرف سے نقدی اور تحائف بھی پیش کئے گئے کانسٹیبل عرفان بخاری نے 16 اکتوبر 2009 کو فرض کی ادائیگی میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا اس موقعہ پر ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا
شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ، جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں شہدائے پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کیا عرفان بخاری شہید کی لازوال قربانیوں کو ضلعی پولیس خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔