ڈی ایس پی ٹریفک رائےونڈ سرکل کی غفلت،سرعام رشوت وصولی جاری
لاہور (آئی این پی ) رائیونڈ سرکل میں ڈی ایس پی ٹریفک کی مبینہ غفلت سے ٹریفک اہلکاروں کی بے ضابطگیاں بڑھتی جا رہی ہیں کرپشن کا بازار گرم ہے رپورٹس کے مطابق کمرشل ہیوی وہیکلز کے ڈرائیورز سے رشوت لینا معمول بن چکا ہے جو ڈرائیور رشوت نا دیں انہیں تھانہ لے جا کر جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دے کر پندرہ سے بیس ہزار روپیہ لیکر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے رش والے علاقوں میں ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے وارڈنز ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی بجائے مانگا رائیونڈ روڈ اور سندر رائیونڈ روڈ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں سے رشوت وصولی میں مصروف رہتے ہیں شہری حلقوں میں رائیونڈ سرکل کے ٹریفک وارڈنز کی کرپشن کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ٹرانسپورٹرز اور عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ اعلیٰ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔