کرائمز
اسلام آباد ،2 کلو317گرام ہیروئن ,140گرام ائس برآمد
اسلام آباد (امجد علی چوہدری سے )اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 08 منشیات فروش گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 2 کلو317گرام ہیروئن ,140گرام ائس ،15بوتلیں شراب برامدگرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج۔تمام زونل ایس پیز کو اپنی زیرنگرانی کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنانے کے احکامات جاری شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔شہر سے منشیات کے خاتمے تک ان خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔کسی بھی عناصر کو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بار میں اپنے متعلقہ تھانہ یا پکار-15 کر اطلاع دیں۔