کرائمز
گھریلو جھگڑا،چھریوں کے وار، نوجوان شدید زخمی
میاں چنوں (اشعر نعمان چوہدری )گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 97 پندرہ ایل میں خواتین کی لڑائی کے دوران کزن آپس میں جھگڑ پڑے ، اس دوران ملزم بابر ولد مقبول نے اپنے ہی کزن متاثرہ نعیم ولد نور کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا اور ملزم فرار ہوگیا زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں علاج جاری ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔