کرائمز
شہد کی مکھیوں کا حملہ ، 18 طلبا متاثر ہسپتال منتقل
میاں چنوں ( اشعر نعمان چوہدری ) ڈی پی ایس سکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ ، 18 طلبا متاثر ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے ڈی پی ایس سکول و کالج میں سکول کے وقت میں اچانک شہد کی مکھیوں نے طلباء پر حملہ کردیا ، مکھیوں کے کاٹنے سے 18 طلباء متاثر ہوئے جنہیں فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں تمام بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی سکول انتظامیہ نے بتایا اچانک ہی مکھیوں نے حملہ کردیا تھا جس کے فوری بعد تمام متاثرہ بچوں کو ہسپتال لے آئے تھے اب تمام بچے بلکل ٹھیک ہیں