کرائمز

اسسٹنٹ کمشنر قصور کی سموگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کاروائیاں

قصور(حمید قصوری)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی سموگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری‘فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج. تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کا سموگ کی روک تھام کیلئے مصطفیٰ آباد کا دورہ۔ فضلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ کے لئے عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔سموگ کے پیش نظرحکومتی احکامات پر سوفیصد مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تا ہم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف بھرپور کاروئیاں عمل میں لائی جائینگی اور اس سلسلے میں زیر و ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button