علاقائی خبریں

جلوسوں و مجالس کے اختتام پر تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران کی میٹنگ منعقد

اوکاڑہ(وحید انصاری)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ہر سال کی طرح ضلع بھر میں 10 یوم عاشور کے تمام مرکزی جلوسوں اور مجالس میں تنظیم شہری دفاع کے 90 رضا کاران نے بھرپور طریقےسے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی، تمام جلوسوں و مجالس کے اختتام پر تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران و رضاکاران کو بہترین ڈیوٹی دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، میٹنگ کے دوران رضاکاران سول ڈیفنس کی محرم الحرام کے سلسلہ میں بے لوث خدمات پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس احمد عثمان جاوید کی جانب سے تمام رضاکاران کے لئے تعریفی پیغام پہنچایا گیا، مزید برآں سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے میٹنگ کے اختتام پر محکمہ سول ڈیفنس کے تمام سٹاف و تنظیمی عہدیداران ورضاکاران کی محرم الحرام میں بہترین کارکردگی کی تعریف کی اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن کو محکمہ سول ڈیفنس کا بہترین اثاثہ قرار دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ آئندہ بھی محکمہ سول ڈیفنس کے تمام اہلکاران پوری انتظامیہ کے ساتھ اسی طرح شانہ بشانہ مل کر بہترین ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اسی طرح پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ نے محرم الحرام میں ضلع بھر کے تمام مرکزی جلوسوں اور مجالس کی بم ڈسپوزل سکواڈ ہمراہ جدید سامان سے لیس شدہ بم ڈسپوزل ریکوری وہیکل کے ذریعے ٹیکنیکل سرچ و سویپینگ کروائی۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button