قصور:سب نیشنل گورننس پروگرام فیزIIکا جائزہ اجلاس
قصور (حمید قصوری)ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت سب نیشنل گورننس پروگرام فیزIIکا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سب نیشنل گورننس پروگرام کے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈکامران خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس،ایس این جی ٹیکنیکل معاونت جمال رفیق‘شہزاد احمد‘ چیف آفیسر ضلع کونسل‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد‘میونسپل کمیٹی قصور سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور سب نیشنل گورننس کے اشتراک سے جاری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کو درپیش مسائل‘مالیاتی مسائل کو اپنے وسائل سے حل کرنے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹس کی پبلک فنانشل مینجمنٹ کو بہتر کرنے کیلئے SNG اپناکردار ادا کرے اور ایک موثر پلان ترتیب دیا جائے تاکہ لوکل گورنمنٹس کے مالیاتی مسائل کو کم کر کے زیادہ سے زیادہ ریونیو جنریٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کیلئے ریونیو جنریشن پلان تیار کئے جائیں گے کیونکہ مقامی حکومتوں کی خود انحصاری کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پرdeputycommissiہ ایس این جی کی ٹیکنیکل معاونت سے مقامی حکومتوں میں فنانشل مینجمنٹ سسٹم کو کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی آباد میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے ایس این جی اور اخوت کیساتھ ملکر میونسپل سروسز کے نظام کو مثالی بنایا گیا ہے۔ فنانشل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے ایس این جی کی خدمات قابل تعریف ہیں جس سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جائیگا۔