کرائمز
کھیتوں میں چارہ کاٹتی خاتون سے زبردستی زیادتی ،مقدمہ درج
لودھراں/تھانہ دھنوٹ/ کہروڑ پکا(محمد اعجاز انصاری) دھنوٹ پولیس کی کارروائی، خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا میں ملزم رزاق نے کھیت میں گھاس کاٹتی خاتون کو اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ترجمان پولیس کے مطابق خاوند کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد رزاق کو گرفتار کرلیا گیا ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔